Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کا سیمی فائنل مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ عمران نذیر نے شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا ہے۔ پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں صابر پولٹری کی نمائندگی کرتے ہوئے عمران نذیر نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 111 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کر ڈالی۔ عمران نذیر کی ٹیم 346 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اننگز کے آغاز میں ہی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پہلی وکٹ گر گئی۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسٹیٹ بینک اور پاکستان نیوی کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ محمد الیاس کی پانچ وکٹوں کی بدولت پاکستان نیوی کی ٹیم 52 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ جواب میں اسٹیٹ بینک نے 436 رنز بنا ڈالے اور پہلے ہی روز اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ صاحبزادہ فرحان نے 157 رنز بنائے۔