Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ کئی عرصے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر کام کر رہا ہے۔ رپورٹس سامنے آئی رہی ہیں کہ صوبائی اور ریجنز پر مشتمل کرکٹ ٹیموں کا نیا ماڈل تیار کیا جا رہا ہے۔ سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں ریجنل کرکٹ کا سسٹم لایا جائے۔
عمران خان کی ہی دیرینہ خواہش ہے کہ پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کا معیار بہتر کرنے کیلئے نہ صرف ٹیموں کی تعداد کم کی جائے بلکہ اسے علاقائی ٹیموں تک محدود کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔ اس وقت پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں 8 ادارے اور 8 ریجنز حصہ لیتے ہیں۔
وزیراعظم نے آسٹریلوی طرز پر چھ صوبائی ٹیموں پر مشتمل پلان بنانے کی ہدایت کی ہے جس پر پی سی بی ہیڈکوارٹر میں پلان آخری مرحلے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق نیا ڈومیسٹک سیزن نئے ماڈل کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔