Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر-19 ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان انڈر-19 کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا مگر سری لنکا میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کی ضمانت پر اپنی ٹیم وہاں بھیجنے کے لیے تیار تھا۔
سری لنکا کرکٹ نے پاکستان انڈر-19 کی میزبانی کی حامی نہیں بھری جس کے باعث کراچی میں جاری انڈر-19 کا کیمپ بھی وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر-19 ٹیم کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں دیگر ملکوں کا دورہ کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ آئندہ ورلڈکپ تک ٹیم بہترین پرفارم کر سکے۔ انڈر-19 ورلڈکپ آئندہ سال جنوری اور فروری میں جنوبی افریقہ میں منعقد ہو گا۔