Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈکپ کیلئے بنائی جانے والی پاکستانی ٹیم کو متوازن قرار دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کے لحاظ سے ورلڈکپ کی ٹیم ٹھیک ہے لیکن شاداب خان کا فٹ ہونا بہت ضروری ہے ورنہ پاکستان کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو شاداب خان کی بہت ضرورت ہو گی، وہ اس وقت پاکستان کے سب سے بہترین لیگ اسپنر ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر اچھی بیٹنگ بھی کر لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے بہت اچھا ہو گا اگر شاداب خان ورلڈکپ سے قبل صحتیاب ہو جائیں گے۔
فاسٹ بولنگ اٹیک پر بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس بولنگ لائن اپ میں تجربہ کی کمی ہے۔ مصباح الحق کے مطابق پاکستان کے ورلڈکپ اسکواڈ میں وہاب ریاض کو شامل کرنا چاہیے تھا۔