Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

برطانوی میڈیا کے مطابق ایلکس ہیلز انگلش بورڈ کی جانب سے لیے گئے ڈرگ ٹیسٹ میں دوسری بار ناکام ہوئے۔ گزشتہ ہفتے ناٹنگھم شائر نے ایلکس ہیلز کو رائل لندن ون ڈے کپ کے میچ سے بھی باہر بٹھا دیا تھا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اس حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلکس ہیلز سے ذرا بھی ہمدردی نہیں دکھانی چاہیے، وہ مسلسل دوسری مرتبہ ڈرگ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ ایلکس ہیلز کی اس حرکت پر انھیں ورلڈکپ ٹیم سے بھی نکال دینا چاہیے۔ دوسری جانب انگلینڈ کے ہی سابق کرکٹر مائیکل ایتھرٹن نے ایلکس ہیلز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اوپننگ بیٹسمین گزشتہ دو، تین برسوں میں انگلش ٹیم کے ٹاپ پرفارمر رہے ہیں، انھیں ایک موقع ضرور دینا چاہیے کیونکہ ورلڈکپ سے قبل ہیلز کو ٹیم سے باہر کرنا بہت بڑا رسک ہو گا۔