Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو ون ڈے فارمیٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث ورلڈکپ 2019 کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس کے بعد سلیکشن کمیٹی پر کافی تنقید بھی کی گئی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ صرف تجربے کی بنیاد پر کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا دوسرے پلیئرز کے ساتھ زیادتی ہو گی۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عامر بہت تجربہ کار بولر ہیں، صرف تجربہ کی بنیاد پر ٹیم میں ان کی جگہ برقرار نہیں رہ سکتی، انھیں ٹیم میں شامل ہونے کیلئے پرفارمنس بھی دکھانا ہو گی۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد پرفارمنس دیکھی جائے تو وہ بہت مایوس کن رہی ہے، اس کے باوجود انھیں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں موقع دیا گیا ہے، اگر وہ اچھی کارکردگی پیش کرتے ہیں تو یقیناً وہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔