Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو ہمیشہ سے اچھے فاسٹ بولرز دیے جنھوں نے ورلڈ کرکٹ میں اپنی تیزرفتار بولنگ سے دھوم مچائی۔ اب ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پاکستان سپر لیگ اور دیگر ذرائع سے فاسٹ بولرز مل گئے ہیں جس کی دنیا متعرف ہے۔ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز پیدا کیے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان وسیم اکرم، عمران خان اور وقار یونس کو سامنے لائے، اب شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد حسینین سامنے آئے ہیں۔ ناصر حسین نے کہا کہ جب آپ ان بچوں کو بولنگ کرتے دیکھتا ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان میں بہت صلاحیت ہے۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں بہت اچھی نظر آ رہی ہے، پاکستان کو میگا ایونٹ میں کمزور ٹیم تصور نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کے لیے مضبوط امیدوار ہے۔