Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور انگلش کاؤنٹی ٹیموں میں نیا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی سربراہی میں پی سی بی نوجوان کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے۔ باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ پی سی بی اپنے کوچز کو بھی اعلیٰ تربیت کیلئے انگلینڈ بھیجنے کے منصوبے پر سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی انگلش کاؤنٹی ٹیموں کے ساتھ ایکسچینج پروگرام پر بات کرے گا اور تجویز دی جائے گی کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے پاکستان بھیجے جبکہ پاکستانی کرکٹرز ایکسچینج پروگرام کے تحت ٹریننگ کیلئے انگلینڈ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام انگلینڈ میں میری لیبون کرکٹ کلب کے حکام سے بھی ملیں گے اور انھیں دعوت دیں گے کہ ایم سی سی اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے پر بھیجے۔ احسان مانی اور وسیم خان انگلش کرکٹ بورڈ سے دو طرفہ سیریز پر بھی بات کریں گے۔ پاکستان کو 2022 میں انگلش ٹیم کی میزبانی کرنی ہے۔