ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل نے انڈین پریمیر لیگ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اس کے بعد انھیں ویسٹ انڈیز کے ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ مل گئی۔ آندرے رسل نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 12 میچز کھیل کر 69 کی شاندار اوسط اور 207 کے اسٹرائیک ریٹ سے 486 رنز اسکور کر لیے ہیں۔ آئی پی ایل کے بعد آندرے رسل ورلڈکپ میں دھوم مچانے کو تیار ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں آندرے رسل نے کہا کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونے پر حیرانی نہیں ہوئی، میری اچھی فارم کے باعث امید تھی کہ مجھے بھی ورلڈکپ کا ٹکٹ مل جائے گا۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہوں۔
آندرے رسل نے عزم ظاہر کیا کہ وہ سنچریاں بھی بنائیں گے اور ایونٹ میں چھکے بھی لگائیں گے۔ جارحانہ آل راؤنڈر نے 2015 کے بعد سے ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی نہیں کی۔