خواتین امپائرز بھی مینز کرکٹ میں امپائرنگ کے فرائض دینا شروع ہو گئیں۔ کلیئر پولوسیک مینز ون ڈے میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون امپائر بن گئیں۔ کلیئر پولوسیک نے نمیبیا میں منعقد ہونے والی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 کے فائنل میں فیلڈ امپائر کی خدمات انجام دیں۔ اس میچ میں عمان اور نمیبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
کلیئر پولوسیک کا مینز ون ڈے میچ میں امپائرنگ کرنے پر کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں پہلی خاتون امپائر ہوں جس نے یہ اعزاز حاصل کیا اور امید ہے کہ آئندہ بھی سلسلہ جاری رہے گا۔ کلیئر پولوسیک نے امپائرنگ کی ذمہ داریاں 2017 سے انجام دینا شروع کیں۔ انھوں نے سب سے پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی امپائرنگ کی۔