Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریاں بڑے احسن طریقے سے نبھا رہا ہے۔ پی ایس ایل میں بھی پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کے انٹرویوز اور تصاویر فوری جاری کی جا رہی تھیں۔ اب پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کرکٹر ثناء میر بھی پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں جس کا اظہار انھوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔
ثناء میر کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی نے مجھے کافی متاثر کیا ہے۔ سابق ویمن کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی پریس بریفنگ باقاعدگی سے منعقد کی جاتی رہیں جس سے کھلاڑیوں اور صحافیوں کو کوئی تکلیف نہیں اٹھانی پڑی۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں لگائے گئے 20 روزہ ٹریننگ کیمپ میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے زبردست کام کیا۔