Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت میں جاری انڈین پریمیر لیگ کے 12ویں ایڈیشن میں ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آندرے رسل نے ابھی تک 12 میچز کھیلے ہیں اور انھوں نے 96.42 کی شاندار اوسط سے 486 رنز بنا لیے ہیں جس میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

آندرے رسل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی بولر کا کوئی خوف نہیں ہوتا بلکہ بولرز کو میرا خوف ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک گیند پر آؤٹ بھی ہو سکتا ہوں اور پہلی ہی گیند پر چھکا بھی لگا سکتا ہوں۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ ورلڈکپ کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں اور ایسی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔ عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔