ورلڈکپ کے آغاز سے قبل آئرلینڈ نے تین ملکی ون ڈے سیریز کی میزبانی کرنی ہے جس میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سات ون ڈے میچوں پر مشتمل اس تین ملکی سیریز کا آغاز 5 مئی سے ہو گا جس کا فائنل میچ ٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔
اس سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 19 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کریں گے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں تسکین احمد اور فرحاد رضا کی واپسی ہوئی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کے پاس بہترین موقع ہے کہ تین ملکی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ ٹیم میں جگہ بنا لیں۔
بنگلہ دیش ٹیم: مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محموداللہ، شکیب الحسن (نائب کپتان)، محمد مٹھن، صابر رحمان، مصدق حسین، سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، مستفیض الرحمان، ابوجید، نعیم حسن، یاسر علی، تسکین احمد اور فرحاد رضا۔