Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز میں ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ عالمی کپ کا افتتاحی میچ 30 مئی کو انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 31 مئی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے بارے میں یہی کہا جاتا ہے کہ یہ ٹیمیں اپنے دن پر کچھ بھی کر سکتی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں جن میں کرس گیل اور آندرے رسل شامل ہیں۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں دونوں کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔
کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرنے والے کرس گیل نے ابھی تک 10 میچوں میں 444 رنز جبکہ آندرے رسل نے 12 میچوں میں 486 رنز اسکور کر لیے ہیں۔ آندرے رسل نے 50 اور کرس گیل نے 32 چھکے لگا رکھے ہیں۔