آئندہ ماہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہونے والے ورلڈکپ میں کئی کھلاڑی ایسے ہوں جو پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے اور ان پر سب کی نظر ہو گی۔ پاکستان ٹیم کے بابر اعظم گزشتہ دو، تین برسوں سے شاندار پرفارمنس دیتے آئے ہیں اور میگا ایونٹ میں وہ سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
اپنی لیگ اسپن اور گُگلی سے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے والے افغانستان کے راشد خان پر بھی سب کی نگاہیں مرکوز ہوں گی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بولر جسپریت بمراہ بھی ان بولرز میں شامل ہیں جن سے ان کی ٹیم کو بہترین پرفارمنس کی امید ہے۔
ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین شیمرون ہیٹمائیر اور آسٹریلوی بولر جھے رچرڈسن بھی پہلی مرتبہ ورلڈکپ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔