Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ انگلینڈ میں تمام تر توجہ ورلڈکپ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر پر مرکوز ہے۔ کینٹ کے خلاف پہلے پریکٹس میچ میں محمد عامر کو موقع نہیں ملا تھا لیکن نارتھیمپٹن شائر کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ میں انھیں ٹیم میں شامل کیا گیا۔ محمد عامر اچھے ردھم میں نظر آئے، انھوں نے اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کی۔
فاسٹ بولر نے 9 اوورز میں 45 رنز دیے لیکن صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔ انھوں نے رچرڈ لیوی کو میچ کی پہلی ہی گیند پر بولڈ کیا تھا۔
میچ کے بعد شعیب اختر نے بھی محمد عامر کی تعریف کی اور کہا کہ عامر نے اپنی ورلڈکپ سلیکشن کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محمد عامر نے نارتھیمپٹن شائر کے خلاف اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ کی، انھیں آگے بھی ایسی بولنگ جاری رکھنی چاہیے۔