Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش کرکٹ بورڈ نے ڈرگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے ایلکس ہیلز کو ورلڈکپ اسکواڈ سے نکال دیا۔ دوسری مرتبہ ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی پر ایلکس ہیلز کو آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر کر دیا گیا تھا مگر اب انگلش بورڈ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے اوپننگ بیٹسمین کو ورلڈکپ اسکواڈ سے ہی ڈراپ کر دیا۔
مینجنگ ڈائریکٹر انگلش کرکٹ بورڈ ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ ہم نے اس حوالے سے کئی مرتبہ سوچا اور پھر فیصلہ کیا کیونکہ ہم انگلش ٹیم میں اچھا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے بین ڈکٹ اور ڈیوڈ مالان کو انگلش ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جیمز ونس پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔ ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی پر ایلکس ہیلز پر ابتداء میں 21 روز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔