Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کامران اکمل ایک مرتبہ پھر اپنے بھائی عمر اکمل کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ عمر اکمل کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی، عمر اکمل اور عدنان اکمل کے ساتھ ماضی میں بھی زیادتی ہوتی رہی ہے، ٹیم میں منتخب نہ ہونے کا دکھ ہر اس کھلاڑی کی فیملی کو ہوتا ہے جو ٹیم میں شامل نہ ہو۔
کامران اکمل نے چھوٹے بھائی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے لیکن سلیکٹرز کو اچانک کسی کھلاڑی کو باہر نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم سے ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کی امید ہے اور پاکستان ٹیم میں یہ صلاحیت ہے کہ ٹاپ فور میں جگہ بنا سکے۔