Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم میں شامل سینیئر آل راؤنڈر شعیب ملک کو ذاتی مصروفیات کے باعث پاکستان ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ شعیب ملک نے مصروفیات کے باعث ٹیم منیجمنٹ سے چھٹی کی درخواست کی جسے قبول کر لیا گیا۔ شعیب ملک دس روز بعد ٹیم کو جوائن کریں گے اور انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
انگلینڈ کے خلاف 8 مئی کو ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک انگلینڈ سے دبئی آ رہے ہیں۔ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ شعیب ملک کا ذاتی معاملہ ہے اور بورڈ اس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔