Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض ورلڈکپ ٹیم میں شامل نہ ہونے کا دکھ ابھی تک نہیں بھولے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر دکھ ضرور ہوا، کرکٹ میں اچھا اور برا وقت آتا ہے لیکن وہ واپسی کے لیے پرامید ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پورا سال محنت کی ہے اور اس وقت بہترین فارم میں ہوں، قومی ٹیم کے لیے جہاں بھی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کروں گا۔
ورلڈکپ پر بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ انگلش ٹیم ورلڈکپ میں سب سے زیادہ مضبوط نظر آ رہی ہے جبکہ پاکستان بھی ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی قابلیت اور وسائل رکھتی ہے۔