Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور نارتھیمپٹن شائر کے درمیان کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے دوران اپنے سے خوش نظر نہیں آئے تو انھوں نے رن لیتے ہوئے بابر اعظم سے بلا تبدیل کر لیا۔ بعد میں بابر اعظم نے رننگ کے دوران ان سے بلا واپس لینے کی کوشش کی تو سرفراز احمد نے انھیں بلا واپس دینے سے انکار کر دیا۔
اوور کے اختتام کے بعد پاکستانی کپتان نے ڈریسنگ روم سے بلا منگوایا۔ اس واقعہ کے وقت پاکستان ٹیم جیت کے قریب تھی۔ میچ میں دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 68 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ بابر اعظم نے ناقابل شکست 68 اور سرفراز احمد نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 30 رنز بنائے۔ پاکستان اپنا تیسرا اور آخری ٹور میچ یکم مئی لیسسٹرشائر کو کھیلے گا۔