Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈکپ میں نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم سے بھاری توقعات وابستہ کر لی ہیں۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم موجودہ پاکستانی ٹیم کے بہترین بیٹسمین ہیں جن میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کو بڑے اسکور یا کسی بھی مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے میں ٹیم کی مدد کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس کی کامیابی کیلئے بابر اعظم کی صلاحیتوں پر ہمیشہ ہی بہت زیادہ بھروسہ کیا جاتا ہے۔ مکی آرتھر نے کہا انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈکپ میں بھی بابر اعظم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ بابر اعظم ورلڈکپ میں ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ فخر زمان کے حوالے سے ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ انگلش کنڈیشنز میں فخر زمان کا ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے اور ان کنڈیشنز میں وہ پاکستان ٹیم کے سب سے بڑے میچ ونر کھلاڑی ہیں۔