Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین فخر زمان انگلینڈ کی سرزمین پر پہنچتے ہی فارم میں واپس آ گئے۔ دورہ انگلینڈ پر اب تک کھیلے گئے دو پریکٹس میچوں میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ کینٹ کیخلاف پہلے پریکٹس میچ میں انھوں نے 59 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو پہلی اننگز میں عمدہ آغاز فراہم کیا تھا۔
نارتھیمپٹن شائر کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ میں بھی فخر زمان نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہدف کے تعاقب میں سنچری اسکور کی۔ انھوں نے 81 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز بنائے۔ نارتھیمپٹن شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 274 رنز کا ہدف دیا۔
فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو ہدف کا تعاقب کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئی۔ پاکستان نے 9 اوورز پہلے ہی میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ فخر زمان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ میں اچھی اننگز کھیلنے کے بعد بہت اعتماد ملا جس وجہ سے وہ دوسرے میچ میں سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔