Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کو میدان میں غصہ دکھانا بھاری پڑ گیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں روہت شرما جب ہیری گرنی کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو انھوں نے امپائر سے بحث شروع کر دی کہ گیند بلے سے لگ کر ان کے پیڈ پر لگی مگر امپائر نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔ اوپننگ بیٹسمین نے غصہ وکٹوں پر نکالا اور اپنا بلا وکٹوں پر دے مارا جس وجہ سے روہت شرما کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا۔
تھوڑی ہی دیر بعد اسکرین پر دکھایا گیا کہ گیند بلے پر لگنے کے بعد ہی پیڈ پر لگی تھی اور امپائر کا آؤٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا۔ روہت شرما نے اس میچ میں 9 گیندوں پر صرف 12 رنز بنائے تھے اور 233 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کی ٹیم 198 رنز پر آوٹ ہو گئی تھی۔
آئی پی ایل کے 12ویں سیزن میں یہ پہلا موقع نہیں جب روہت شرما پر جرمانہ عائد کیا گیا ہو۔ اس سے قبل سلور اوورریٹ کے باعث انھیں 12 لاکھ کا بھاری جرمانہ بھی ہو چکا ہے۔