Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کی سب سے فیورٹ ٹیم کے کپتان این مورگن دو سال بیت جانے کے بعد بھی پاکستان کا دیا زخم نہیں بھولے۔ این مورگن کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی شکست انھیں آج بھی یاد ہے۔
این مورگن کہتے ہیں کہ 2017 کے سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد ڈریسنگ روم میں دو باتوں پر بحث ہوئی تھی، ایک یہ کہ کیا ہم ایک بہتر ٹیم سے ہارے ہیں یا پھر ہمیں ایسی وکٹ پر کھیلنے کی وجہ سے ناکامی ہوئی جو کہ ہماری ٹیم کے لحاظ سے مناسب نہیں تھی۔
انھوں نے کہا کہ بعد میں ہم سب نے یہ بات تسلیم کی کہ پاکستان نے ہم سے زیادہ بہتر کرکٹ کھیلی اور ہمیں ایک اچھی ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہو گا۔ انگلش ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور ورلڈکپ کی منتخب کردہ ٹیم بہت مضبوط ہے، صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔