Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مطالبہ کیا کامران اکمل اور احمد شہزاد کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے۔ فہد مصطفیٰ کے اس مطالبے پر ٹویٹر صارفین نے ان پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ آپ رمضان شو پر توجہ دیں، کرکٹ پر بات مت کریں۔
کسی نے لکھا کہ ٹیم میں صرف 15 کھلاڑی منتخب ہو سکتے ہیں 17 نہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر دونوں کو ٹیم میں شامل بھی کرنا ہے تو آپ کس کو ڈراپ کرنا چاہتے ہیں؟ ایک صارف نے لکھا کہ ان دونوں کو آپ اس لیے سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ یہ آپ کے دوست ہیں۔
کامران اکمل نے بھی فہد مصطفیٰ کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ کی سپورٹ کا شکریہ، میرے خیال سے آپ کو چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ سے رابطہ کرنا چاہیے۔