Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کے جشن منانے کا انداز دنیا بھر میں مشہور ہے جس کو 'جنریٹر اسٹائل' کا نام دیا گیا ہے۔ حسن علی نے اپنے جشن کے انداز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے یہ اسٹائل اسی وقت اپنا لیا تھا جب پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر آپ میری ویڈیو دیکھیں تو میں پہلے ہاتھ نیچے لے کر جاتا ہوں، پھر اس کو واپس اوپر لا کر دونوں بازو پھیلا دیتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے یہ انداز اس لیے اپنایا کیونکہ یہ ایک بم کی طرح ہوتا ہے جو بیٹسمین پر گرتا ہے اور واپس پویلین روانہ ہو جاتا ہے۔
حسن علی نے مزید کہا کہ میں نے اس اسٹائل کی گھر پر بہت زیادہ پریکٹس کی اور میں ابھی تک یہ اس لیے کرتا آ رہا ہوں کیونکہ میرے مداحوں کو میرا انداز پسند ہے۔