Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم نے دورہ انگلینڈ کا آغاز دو پریکٹس میچوں میں فتح کے ساتھ کیا ہے۔ کرکٹ ماہرین کا خیال تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں پاکستانی بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن دونوں میچوں میں قومی بیٹسمینوں نے جم کر بیٹنگ کی۔
رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تین بیٹسمین ورلڈکپ جتوا سکتے ہیں۔ انھوں نے سب سے پہلے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی بیٹنگ تکنیک پر بہت محنت کی ہے اور شدید تنقید کے باوجود انھوں نے پرفارم کیا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ امام الحق نے ساؤتھ افریقہ جیسی مشکل کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ دوسرے میچ ونر کے طور پر انھوں نے بابر اعظم کا انتخاب کیا کیونکہ ون ڈے فارمیٹ میں ان کے اعدادوشمار ان کی کامیابی کی داستان سناتے ہیں۔ رمیز راجہ نے حارث سہیل کو بھی میچ ونر کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ اگر اوپر سے دو بیٹسمین جلدی آؤٹ ہو جائیں تو حارث حالات کو کنٹرول کرنے کا گُر جانتے ہیں۔