Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا انتخاب آخری اسائنمنٹ تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق سے مزید کام کرنے کے حوالے سے پوچھا ہے لیکن پی سی بی کے ساتھ ان کے معاہدے میں توسیع کا دارومدار خود انضمام الحق کی رضا مندی پر ہے۔ انضمام الحق ورلڈکپ کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے۔
اس دوران انضمام الحق عیدالفطر کے بعد دو ہفتے کے دورے پر انگلینڈ جائیں گے جہاں میگا ایونٹ میں وہ پاکستان کے میچز دیکھیں گے۔ انضمام الحق نے 18 اپریل 2016 کو سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔
ان سے تین سال کا معاہدہ کیا گیا تھا جس کی معیاد 30 اپریل 2019 کو ختم ہوئی لیکن 15 جولائی تک ان کے معاہدے میں توسیع کر دی گئی ہے۔