Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے گزشتہ سیزن میں کہنی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی سرجری ہوئی اور صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے آئی پی ایل کے 12ویں سیزن میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کی مگر سن رائزرز حیدرآباد کیخلاف کیچ پکڑتے ہوئے اپنی انجرڈ کہنی پر چوٹ لگوا بیٹھے تھے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اسمتھ ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہو گئے۔
ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے آسٹریلیا پہنچتے ہی سابق کپتان نے تمام خدشات دور کر دیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے بتایا کہ کہ وہ ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کا کیچ پکڑتے ہوئے جب گرا تھا تو تھوڑی تکلیف ہوئی تھی اور ابھی بھی ہے لیکن میں ورلڈکپ سے پہلے مکمل صحتیاب ہو جاؤں گا اور مجھے یقین ہے کہ اس تکلیف سے مجھے ورلڈکپ کی تیاری کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔