Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کا نیا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ کمار سنگاکارا ایم سی سی کے پہلے ایسے صدر ہیں جن کا برطانیہ سے تعلق نہیں۔ کمارا سنگاکارا کا کہنا ہے کہ ایم سی سی کا صدر بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ سابق سری لنکن کپتان ایم سی سی کے ساتھ کافی عرصے سے منسلک ہیں۔
انھیں 2012 میں ایم سی سی کی لائف ٹائم ممبرشپ سے نوازا گیا تھا جس کے بعد وہ ایم سی سی کرکٹ کمیٹی میں شامل ہو گئے تھے اور کمیٹی میں کافی فعال کردار ادا کر رہے تھے۔ کمار سنگاکارا کہتے ہیں کہ جو ذمہ داری دی گئی ہے کوشش کروں گا کہ اساے بہتر طریقے سے انجام دوں۔
انھوں نے کہا کہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ اب میں بطور صدر ایم سی سی میں اپنی خدمات انجام دوں گا۔ کمارسنگا کارا رواں سال یکم اکتوبر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے اور فی الحال ان کے عہدے کی معیاد ایک سال ہو گی۔