Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-16 ٹیم دورہ بنگلہ دیش کا فاتحانہ انداز میں آغاز نہ کر سکی۔ قومی ٹیم کو بنگلہ دیش انڈر-16 کے ہاتھوں پہلے تین روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ فتح اللہ میں کھیلے گئے تین روزہ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان انڈر-16 ٹیم 148 پر ڈھیر ہوئی۔
جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم بھی 139 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان انڈر-16 ٹیم دوسری اننگز میں بھی کم بیک نہ کر سکی اور صرف 110 رنز بنا ہی ببا سکی۔ دونوں اننگز میں کوئی پاکستانی بیٹسمین نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
بنگلہ دیش نے 120 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا تین روزہ میچ 5 مئی سے کھلنا میں شروع ہو گا۔