Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ میں بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو بلاشبہ سب سے مضبوط کہا جا سکتا ہے۔ ان کی بیٹنگ لائن کا سارا دارومدار ٹاپ تھری کھلاڑیوں پر ہے۔ انٹرنیشنل میچز میں متعدد مرتبہ دیکھا گیا کہ روہت شرما، شیکھر دھون اور ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم خود کو سنبھالنے میں ناکام ہو جاتی ہے اور کئی مرتبہ شکست سے دوچار ہوئی۔
2015 کے بعد سے روہت شرما، شیکھر دھون اور ویرات کوہلی 60 کی شاندار اوسط سے 10,944 رنز بنا چکے ہیں جس میں تینوں بیٹسمینوں کی 42 سنچریاں شامل ہیں۔ بقیہ 6 بھارتی بیٹسمینوں نے 40 کی اوسط سے 8,153 رنز اسکور کیے جس میں صرف 9 سنچریاں بنیں۔ اس کے باوجود شیکھر دھون ٹاپ تھری کی اہمیت ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔
شیکھر دھون نے کہا کہ ہم تینوں ہی رنز نہیں بنا رہے دیگر بیٹسمین بھی فتوحات میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں، ہمارے پاس کیدھر جادھو، دھونی اور ہاردک پانڈیا جیسے بیٹسمین بھی ہیں جو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مانا کہ ہم تینوں کی کارکردگی اچھی ہے مگر ورلڈکپ میں اسے اپنے اوپر سوار نہیں کریں گے۔