Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی بولنگ رفتار سے بیٹسمینوں کو ڈرا رکھا ہے اور اب انھوں نے اپنی بولنگ اسپیڈ مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کر دیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد حسنین نے کہا کہ وہ اپنی باولنگ اسپیڈ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، بولنگ کوچ اظہر محمود کی موجودگی میں بہت فائدہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی فٹنس پر بھی بھرپور کام کر رہا ہوں۔
محمد حسنین نے انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا عزم بھی ظاہر کیا اور کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سودمند ثابت ہوتی ہیں، کوشش کروں گا زیادہ سے زیادہ آؤٹ کروں۔ نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ جب ہم انگلینڈ آئے تو ابتداء میں سردی کی وجہ سے تھوڑی مشکل پیش آئی، بہرحال ٹریننگ اور پریکٹس میں مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئے۔