Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سینیئر بیٹسمین اور ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کا انبار لگانے والے کامران اکمل نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلی کی مخالف کر دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیپارٹمنٹ کا کردار ختم کرنے سے کرکٹ کا معیار مزید گر جائے گا، ہر سال ڈومیسٹک سسٹم بدلا جاتا ہے، اس بار بھی بدل کر کیا کر لیا جائے گا؟
آسٹریلیا کے ڈومیسٹک نظام کا پاکستان سے موازنہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ ہے یہاں 2 کروڑ آبادی والے آسٹریلیا کا نظام نہیں چل سکتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر پر کام کر رہا ہے جس میں ریجن اور صوبائی ٹیمیں بنائی جائیں گی جبکہ ڈیپارٹمنٹ کا کردار ختم ہو جائے گا۔ نیا ڈومیسٹک سیزن اسی فارمیٹ میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔