Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان نے ورلڈکپ سے پہلے قیادت تبدیل کرنے کا اعلان کیا تو سب ہی حیران رہ گئے مگر افغانستان کے نئے کپتان گلبدین نائب اس پر حیران نہیں اور میگا ایونٹ میں ٹیم کی اچھی پرفارمنس کے لیے پرامید ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں گلبدین نائب نے کہا کہ قیادت کی تبدیلی کوئی بڑی بات نہیں اور نہ ہی اس کا ورلڈکپ پر کوئی برا اثر پڑے گا۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے ہماری ٹیم بہت اچھی ہے، ہم گزشتہ دو ماہ سے ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں اور امید ہے میگا ایونٹ میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ افغانستان ٹیم اپنا دوسرا ورلڈکپ کھیل رہی ہے اور میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز یکم جون کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔