Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سینیئر کھلاڑی محمد حفیظ اب تک اپنی انجری سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ پاکستان ٹیم نے کینٹ اور نارتھیمپٹن شائر کے خلاف پریکٹس میچز میں انھیں ٹیم میں شامل نہیں کیا جبکہ وہ لیسٹرشائر کے خلاف ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ بھی نہیں کھیل سکے۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ ابھی تک انجری سے صحتیاب نہیں ہوئے اور انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔
محمد حفیظ انجری سے مکمل چھٹکارا حاصل نہ کر سکے تو وہ انگلینڈ کے خلاف ابتدائی ون ڈے میچز سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ میں انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ آل راؤنڈر ورلڈکپ کی ٹیم میں بھی شامل ہیں۔