Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ورلڈکپ کے لیے مکمل طور پر سبز رنگ کی جرسی بنانا مہنگا پڑ گیا۔ جرسی میں سرخ رنگ شامل نہ کرنے پر مداحوں نے شدید غصے کا اظہار کیا جس کے بعد بنگلہ دیشی بورڈ نے جرسی تبدیل کر دی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لیے ٹیم کی گرین جرسی تیار کی تھی اور اس میں سرخ رنگ سے کھلاڑیوں کا نام لکھا گیا تھا۔
آئی سی سی نے سرخ رنگ سے نام لکھنے پر اعتراض کیا جس پر جرسی مکمل طور پر سبز رنگ کی بنائی گئی اور پیر کے روز اس کی رونمائی کی گئی۔ جرسی کی رونمائی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کے مداحوں نے نشاندہی کی کہ اس میں سرخ رنگ کہیں نہیں رکھا گیا۔
سرخ رنگ کو بنگلہ دیش کے جھنڈے میں خاص اہمیت حاصل ہے۔ اسے بنگلہ دیش کی آزادی میں کردار ادا کرنے والے افراد کے لہو سے تشبیح دی جاتی ہے۔ اب میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی جرسی میں سرخ رنگ کی پٹی پر سفید رنگ سے بنگلہ دیش کا نام لکھا گیا ہے اور آستین پر بھی سرخ رنگ نمایاں ہے۔