Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے دورہ ویسٹ انڈیز اور کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے شیڈول میں تصادم سے بچنے کے لیے سی پی ایل کی تاریخوں کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ کیریبین پریمیر لیگ 21 اگست سے شروع ہونا تھی مگر اب بھارتی دورے کے باعث لیگ 4 ستمبر سے 12 اکتوبر تک منعقد ہو گی۔
13 اپریل کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی میٹنگ ہو گی جس میں بھارتی دورے کے لیے تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ورلڈکپ کے فوری بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی اور وہاں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونی گریو کا کہنا ہے کہ تاریخوں میں ردوبدل کا مقصد کیریبین پریمیر لیگ اور دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے تمام کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔