Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی کی سوانح حیات "گیم چینجر" کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس کے مصنف وجاہت سعید خان مشہور صحافی ہیں۔ شاہد آفریدی کی کتاب کے حوالے سے سابق اسپنر مشتاق احمد نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ مشتاق احمد نے کہا کہ میں "گیم چینجر" پڑھ رہا ہوں، اس کو پڑھ کر مجھے بہت مزہ آ رہا ہے، اس کتاب میں بھی شاہد آفریدی نے چھکے، چوکے لگائے ہیں۔
سابق اسپنر نے کہا کہ پاکستان کے زبردست کھلاڑی شاہد آفریدی کی سوانح حیات ان کے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کیونکہ انھوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کتاب میں شاہد آفریدی کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو بہت اچھی طرح بیان کیا گیا ہے، اس کتاب کو خریدیں اور لطف اٹھائیں۔ جواب میں شاہد آفریدی نے مشتاق احمد کا شکریہ ادا کیا۔ کتاب کی پاکستان میں رونمائی 4 مئی کو ہو گی۔