Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ بڑی پریشانی سے نکل گئے اور اب خاصے مطمئن نظر آ رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ایرون فنچ نے کہا کہ جب کپتانی ملی تو فارم بہت خراب تھی، پھر مجھے پریشانی ہونے لگی کہ کیا میں ورلڈکپ کھیل بھی سکوں گا یا نہیں۔
انھوں نے کہا کہ سابق کپتانوں نے ہمیشہ فرنٹ سے ٹیم کو لیڈ کیا اور ان کے ریکارڈز دیکھ کر مزید پریشان ہو جایا کرتا تھا۔ آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ حالیہ سیریز میں اچھی بیٹنگ سے اعتماد ملا اور میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کے لیے پرامید ہوں۔
قیادت کی بحث سے بھی ایرون فنچ پریشان نظر آئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب سے کپتانی ملی یہی سوال اٹھائے جاتے تھے کہ کیا میں کپتان برقرار رہ سکوں گا؟ ان باتوں سے اب مجھے چڑ ہونے لگی ہے۔