Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں شامل ہونے والے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اچانک دس روز کی چھٹی لے کر دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی موجود ہیں۔ پاکستانی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ازواجی زندگی میں کچھ مسائل پیدا ہوئے ہیں جن کو حل کرنے کے لیے وہ دبئی پہنچے ہیں۔
پاکستانی میڈیا پر چلنے والی ان خبروں سے متعلق شعیب ملک نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔ کچھ روز قبل انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستانی نیوز چینلز نہیں دیکھتے اور نہ ہی منفی خبروں پر ردعمل دینا پسند کرتے ہیں۔
ٹیم مینجر طلعت علی نے کہا ہے کہ شعیب ملک کوئی بات نہیں بتانا چاہتے تھے اور میں نے بھی تفصیل جاننے کی کوشش نہیں کی۔ ٹیم مینجر نے کہا کہ انھوں نے کھلاڑیوں کو سختی سے تلقین کی ہے کہ شعیب ملک کے معاملے پر گفتگو مت کی جائے۔