Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل لیگ اسپنر شاداب خان وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے تو باہر ہو چکے ہیں۔ ان کا لندن میں چیک اپ بھی مکمل ہو گیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ دو ہفتوں میں مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں گے۔ دو ہفتوں کے بعد ان کا دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ورلڈکپ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ہو گا۔
شاداب خان ایک دم سے وائرس کا شکار کیسے ہوئے؟ جس کا جواب اب مل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کو دانت میں تکلیف ہوئی تو انھوں نے عام داندان ساز سے چیک اپ کروایا اور وہاں کے آلودہ آلات سے ان میں وائرس منتقل ہوا۔
انگلینڈ روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کے میڈیکل ٹیسٹ لیے تھے جس میں اس بات کی نشاندہی ہوئی تھی کہ شاداب خان ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں۔