Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان نے دورہ انگلینڈ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر لیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز شروع ہونے سے پہلے قومی ٹیم نے تین پریکٹس میچز کھیلے اور تینوں میں فتح اپنے نام کی۔ ان فتوحات میں پاکستانی بیٹسمینوں کی کارکردگی قابل ذکر رہی۔
گزشتہ روز لیسٹرشائر کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستانی بیٹسمینوں کا بلا خوب چلا۔ بابر اعظم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں میں 101 رنز بنائے۔ یہ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی سنچری تھی۔
ان کی اس سنچری میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ نارتھیمپٹن شائر کے خلاف ون ڈے میچ میں بھی بابر اعظم نے 53 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ کینٹ کاؤنٹی کے خلاف پہلے میچ میں وہ صرف 9 رنز بنا سکے تھے۔