Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کچھ عرصے سے مشکلات کا شکار نظر آ رہے تھے لیکن انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے کھیلے جانے والے تین پریکٹس میچز میں انھوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کینٹ کاؤنٹی کے خلاف پہلے پریکٹس میں فخر زمان نے 59 گیندوں پر 76 رنز کی زبردست اننگز کھیلی تھی۔
اس کے بعد نارتھیمپٹن شائر کے خلاف ون ڈے میچ میں بھی اوپننگ بیٹسمین نے پراعمتاد بیٹنگ کرتے ہوئے 81 گیندوں پر 101 رنز اسکور کیے تھے جس میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
گزشتہ رات پاکستان اور لیسٹرشائر کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جہاں فخر زمان ایک مرتبہ بھی 50 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انھوں نے 30 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ فخر زمان انگلینڈ کی سرزمین پر پہلے بھی زبردست کارکردگی دکھا چکے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ ورلڈکپ میں یادگار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔