پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کی بہترین ٹیم منتخب کر لی ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم میں پانچ پاکستانی، چار آسٹریلوی جبکہ ایک، ایک بھارتی اور ساؤتھ افریقی کھلاڑی کو شامل کیا ہے۔ انھوں نے اپنی ورلڈکپ الیون میں بھارت کے مایہ ناز سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کو شامل نہیں کیا۔ سچن ٹنڈولکر ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں جنہوں نے 44 اننگز میں 2,278 رنز اسکور کیے جس میں 16 نصف سنچریاں اور 6 سنچریاں شامل ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی نے بھارت کو دوسرا عالمی کپ جتوایا لیکن وہ شاہد آفریدی کی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ شاہد آفریدی کی ورلڈکپ الیون: سعید انور، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی، انضمام الحق، جیکس کیلس، وسیم اکرم، گلین میکگرا، شین وارن، شعیب اختر اور ثقلین مشتاق۔