سابق کپتان شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" میں جاوید میانداد اور وقار یونس سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ اسٹار آل راؤنڈر کی کتاب "گیم چینجر" کی پاکستان میں رونمائی کل ہو گی۔
شاہد آفریدی نے اپنی آپ بیتی میں وقار یونس کو اوسط درجے کا کپتان قرار دیا جبکہ ان کی کوچنگ کے حوالے سے بوم بوم کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے کوچ بننے کے بعد ان کے کام میں مداخلت کی جس وجہ سے ان کے وقار یونس سے اختلافات رہے۔
انھوں نے کتاب میں وقار یونس اور وسیم اکرم کے درمیان ہونے والی چپقلش کا ذکر بھی کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے جاوید میانداد کے حوالے بتایا کہ وہ انھیں پسند نہیں کرتے تھے جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو سے پہلے جاوید میانداد نے انھیں نیٹس میں پریکٹس بھی نہیں کروائی تھی۔