نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے وسیم اکرم ان کے پسندیدہ بولر ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ نے کہا کہ انھیں وسیم اکرم کی یہ چیز بہت پسند تھی جب وہ تیزی سے بھاگ کر آتے اور سوئنگ کرتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ میں وسیم اکرم کو بولنگ کرتا دیکھتے بڑا ہوا ہوں۔ کیوی فاسٹ بولر نے بتایا کہ میں نے اکثر ان کے اس اسٹائل کو نقل کرنے کی کوشش کی۔ ٹرینٹ بولٹ نے کہا میری ان سے کچھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، وہ بہت شاندار انسان ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ نے وسیم اکرم سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے میری بولنگ کی تعریف کی ہے اور کہا کہ انھیں میری وہ گیند بہت پسند ہے جو دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹسمین کے اندر کی طرف آتی ہے۔