Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کو واحد ورلڈکپ جتوانے والے اور موجودہ وزیراعظم عمران خان خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ پہنچے جہاں انھوں نے اسپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخواہ (کے پی کے) شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی تقریب میں شریک تھے۔
عمران خان نے تیراہ میں ختم ہونے والے اسپورٹس گالا کی فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔ وزیراعظم کی آمد کے موقع پر فرنٹیئر کور کے دستے نے انھیں سلامی دی۔ باغ امن میلے میں پرجوش نوجوانوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا۔
اس موقع پر عمران خان نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی ٹیم منتخب کرتا تو ہمیشہ ٹیلنٹڈ پلیئر پر اس کھلاڑی کو ترجیح دیتا تھا جس میں جیتنے کا جذبہ زیادہ ہوتا تھا کیونکہ ٹیلنٹ اور جذبے کا مقابلہ کیا جائے تو جذبہ ہمیشہ ٹیلنٹ پر سبقت لے جاتا ہے۔