Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 58 رنز کی ضرورت ہے اور وہ یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حاصل کر سکتے ہیں۔ سرفراز احمد پاکستان کی جانب 2 ہزار سے زائد رنز بنانے والے صرف تیسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہوں گے۔ ان سے پہلے معین خان اور کامران اکمل یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کی حیثیت سے کامران اکمل 3,168 رنز بنا کر پہلے اور معین خان 3,100 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سرفراز احمد 1,942 رنز بنا کر ان دونوں کھلاڑیوں سے دور نہیں ہیں۔ اگر وہ مستقبل میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے رہے تو پاکستان کے کامیاب ترین وکٹ کیپر بیٹسمین بن سکتے ہیں۔